ایشیاپاکستانکشمیرہندوستان

امریکی قونصلیٹ کی جانب عوامی ریلی

عراق میں امریکی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی ساتھیوں سمیت المناک شہادت کیخلاف کراچی کی سیاسی اور مذھبی جماعتیں آج کراچی پریس کلب سے امریکی قونصلیٹ تک اب سے تھوڑی دیر بعد احتجاجی ریلی نکالیں گی۔

عزاء خانہ زہرا کراچی میں ملت پاکستان کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطیب نشتر پارک علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علام باقر عباس زیدی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر آئی ایس او کراچی کے صدر محمد عباس، صدر آئی او کراچی ایڈوکیٹ حسین، علامہ صادق جعفری اور علامہ مبشر حسن سمیت دیگر شریک تھے۔ رہنمائوں نے بغداد ایئرپورٹ پرامریکا کے فضائی حملے کی شدید مذمت کی۔

یاد رہے کہ عراق حکومت کی درخواست پر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی بغداد پہنچے تھے، امریکی میزائل حملوں میں انہیں اور عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر مہندس ابو مہدی کو نشانہ بنایا گیا اور عراق کا دفاع کرنے والی ان اہم عراقی ایرانی شخصیات کو شہید کردیا گیا۔ عراقی حکومت اور قومی سلامتی کائونسل نے امریکی حملوں کی مذمت بھی کی اور اسے عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی بھی قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button