ایرانمشرق وسطی

جنرل سلیمانی کی شہادت علاقے میں امریکیوں کے اختتام کا نقطہ آغاز ہے ! – جنرل حسین سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے دہشت گرد امریکیوں کے ہاتھوں سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کو اس خطے میں امریکی وجود کے اختتام کا نقطہ آغاز قرار دیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے آئی آر آئی بی سے گفتگو میں، شہید جنرل قاسم سلیمانی کو امریکا کی اسٹریٹیجک شکست کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا قتل اس خطے میں امریکی موجودگی کے خاتمے کا نقطہ آغاز ہے۔

انھوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب، امریکا سے ایسا انتقام لے گی جو اس کے لئے انتہائی دردناک اور رسوا کن ہوگا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے وسیع جغرافیائی حدود میں جو خطوط کھینچے اور جو قوت تشکیل دی ہے ، اس نے داعش تکفیری گروہ کا خاتمہ کیا جس کو امریکا نے تشکیل دیا تھا۔

جنرل حسین سلامی نے محاذ استقامت کے تشخص اور دوام کو جنرل سلیمانی کی مجاہدتوں کی دین قرار دیا ۔انھوں نے کہا کہ ظاہرہے کہ دشمن ایسےکمانڈر کو برداشت نہیں کرسکتا اور سرانجام اس نے بزدلانہ انداز میں انہیں شہید کردیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے امریکا کے اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سازشی اور خفیہ طرزعمل پر نظرثانی کرو۔ انھوں نے امریکی اتحادیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ہوشیار رہو، کہیں تم امریکی پالیسیوں کی بھینٹ نہ چڑھ جاؤ۔انھوں نے کہا کہ استقامتی محاذ پہلے سے زیادہ محکم اور عزم راسخ کے ساتھ ، اپنی امنگوں کی تکمیل کے ساتھ ہی شہیدوں کے خون ناحق کا انتقام بھی لے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے اس علاقے کے مستقبل کو درخشاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی موجودگی کے خاتمے کے بعد اس علاقے میں سلامتی، توازن، ثبات و استحکام اور ترقی آئے گی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button