ایرانمشرق وسطی

ایران ،ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد میں کمی کا سلسلہ جاری رکھے گا:ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان کا اعلان

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان نے یورپی وعدہ خلافیوں کے جواب میں ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد میں کمی کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان بہروز کمالوندی نے اتوار کو تہران میں ایٹمی حقوق کے تربیتی پروگرام کی افتتاحیہ تقریب میں کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکل جانے اور یورپ کی وعدہ خلافیوں کے جواب میں ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد میں کمی کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے اس فیصلے کا مقصد حقوق اور فرائض میں توازن برقرار کرنا ہے ۔

بہروز کمالوندی نے کہا کہ اگر یورپ والے چاہتے ہیں کہ ایران ایٹمی معاہدے کی مکمل پابندی کرے تو وہ بھی اس معاہدے کی مکمل پابندی کریں ۔

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان نے ایران اور یورپی یونین کے درمیان ایٹمی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود، ایٹمی معاہدے کے تیسرے ضمیمے سے متعلق پروجکٹ کے تحت معلومات و اطلاعات کے تبادلے اورتعاون کی کیفیت بہتر بنانے ک غرض سے ، تہران اور بریسلز کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تہران میں ایٹمی حقوق کے زیر عنوان پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ سنیچر کی شام سے شروع ہوا ہے اور پانچ دن تک جاری رہے گا ۔ اس ورکشاپ میں ایٹمی حقوق کے ماہرین شرکت کررہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button