ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران اور پاکستان کےاقتصادی تعلقات

پاکستان کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ہم تمام پڑوسی ممالک خاص طور سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمرنے منگل کے روز پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر کویٹہ میں چیمبرآف کامرس اور زراعت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اراکین سےگفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بینکاری رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے.

پاکستان کے وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ مہینوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی شرح 860 ملین ڈالر تھی جس کے حجم میں 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

دوسری جانب ایران اور پاکستان کے مابین ٹرین کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ میں 59 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایران کی جنوب مشرقی ریلوے اتھارٹی کے سربراہ مجید ارجونی نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ملک کے جنوب مشرقی علاقے زاہدان سے ٹرین کے ذریعہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کو مصنوعات کے ٹرانزٹ میں 59 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

ایرانی ریلوے عہدیدار کے مطابق، زاہدان سے ٹرین کے ذریعہ کوئٹہ کو 11810 ٹن مصنوعات ٹرانزٹ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اس کی شرح 7442 ٹن تھی.

ان کاکہنا تھا کہ اسی راستے سے ایران، پاکستان کو سیمنٹ، تارکول، سلفر اور تیل برآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان چاول اور خام سلفر ایران کو برآمد کرتا ہے.

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button