ایرانمشرق وسطی

ایران بھر میں 30 دسمبر (9 دیماہ) کی ریلیاں

آج کی کی ریلیوں میں بڑے پیانے پر لوگ شامل ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 30 دسمبر (9 دیماہ) کی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جن میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے۔ اس موقع پراسلامی جمہوریہ ایران کی فضا عالمی سامراجی عناصر خاص طور سے امریکہ کے خلاف فلک ؤگاف نعروں سے گونج رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ ( مجلس شورای اسلامی) کے اسپیکر علی لاریجانی نے آج صبح پارلیمنٹ کے عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 30 دسمبر (9 دیماہ) کی آمد کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ کی کشمکش کے بعد ایران کی قوم نے باالآخر 30 دسمبر (9 دیماہ) کو اندرونی اور بیرونی فتنہ انگیزیوں اور شرپسندوں کے خلاف کامیابی حاصل کی اور اسی وجہ سے اسلامی انقلاب کی 40 سالہ دور میں ہمیشہ اندرونی اور بیرونی بحرانوں پر کامیابی کے ساتھ قابو پالیا گیا۔

واضح رہے کہ آج کی یہ تاریخ 30 دسمبر2009 کو اس سازش کی یاد دلاتی ہے جسے ایران کے غیور،باغیرت اور انقلابی قوم نے اپنی ہوشیاری ،آگاہی اور بصیرت افروز اقدامات سے ناکام بنا دیا اور امریکہ اور اس کے آلہ کاروں کو ایک بار پھر ذلت آمیز شکست سے دوچارکردیا ۔ کیونکہ دشمن اس بار ایران کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا بہانہ بنا کر ایران کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس میں اسے ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی اور ایرانی عوام اور قوم ایک بار پھر سو سرخرو ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button