دنیا

نتن یاہو پرقاتلانہ حملہ، بال بال بچے

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو جمعے کی رات حیفا کے پڑوس میں واقع کیساریا میں اپنی رہائشگاہ کے قریب ہونے والے ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹیلیویژن نے اعلان کیا ہے کہ ایک نقاب پوش نوجوان نے جو بنیامین نتن یاہو کو قتل کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کر رہا تھا، صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی رہائشگاہ پر حملہ کر دیا۔

اس نوجوان کے اس حملے سے وہاں موجود لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔ البتہ نتن یاہو کے سیکورٹی اہلکاروں نے اس حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔

مقبوضہ فلسطین میں کئے جانے والے نئے سروے نتائج سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ باون فیصد صیہونی، نتن یاہو کو دوبارہ وزارت عظمی کے عہدے پر دیکھنا پسند نہیں کرتے۔

ان سروے نتائج کا ایسی حالت میں اعلان کیا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی ہے اور آئندہ اپریل میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button