ایرانمشرق وسطی

ایران میں امریکی خفیہ ایجنسیوں سے وابستہ عناصر کی گرفتاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی انٹلیجنس نے امریکہ کی جاسوسی کی تنظیم سی آئی اے کے ساتھ تعاون کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بلوؤں کے بارے میں اطلاعات اور تصاویر لے کر ملک سے فرار کرنے کی کوشش میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایرانی انٹیلیجنس ادارے کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ایرانی انٹیلیجنس اہلکاروں نے دشمن پر کاری ضرب لگاتے ہوئے اس کے ساتھ منسلک اور تعاون کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ باقی ماندہ افراد کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد ایران کے بعض شہروں میں عوام نے پر امن مظاہرے کئے تھے لیکن اغیار سے وابستہ بلوائی عناصر نے عوام کے ان مظاہروں کو تشدد میں تبدیل کرکے منحرف کردیا۔ بلوائیوں نے مختلف شہروں میں سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کی۔

بلوائیوں کے ان اقدامات سے یہ واضح ہوجاتا ہےکہ یہ کام عام افراد کا نہیں ہے بلکہ ایک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ انجام پایا ہے- اس دوران وائٹ ہاؤس نے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد دعووں کی تکرار کرتے ہوئے نہ صرف بلوائیوں اور تخریبی عناصر کی حمایت کا اعلان کیا بلکہ ایک مداخلت پسندانہ بیان میں ایران کے عوام کی حمایت کا بھی اعلان کیا –

ایران کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے برایان ہوک نے بھی ایران کے خلاف اپنے بنے بنیاد الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے ایک مداخلت پسندانہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ ایران میں بدامنی کی حمایت کرتا ہے ۔ برایان ہوک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں صراحت کے ساتھ کہا کہ واشنگٹن ایران میں پیش آنے والی صورتحال سے خوش ہے-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button