ایرانمشرق وسطی

ایران کے باون مقامات پر حملے کی دھمکی محض گیدڑ بھپکی ہے، جنرل موسوی

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر جنرل موسوی نے ایران کے باون مقامات اور تنصیبات پر حملے ٹرمپ کی دھمکی کو گیدڑ بھپکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر اپنے دہشت گردانہ اقدامات سے لوگوں کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے –

ایران کی فوج کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے تہران میں ایک پروگرام میں خطاب کے دوران کہا کہ ایرانی عوام کو ٹویٹر کے ذریعے دھمکی دینے کا ٹرمپ کا اقدام صرف اس لئے ہے کہ وہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے اپنے دہشت گردانہ اقدام کے بعد اپنی ساکھ کو بچاسکے ۔

ایران کی فوج کے سربراہ نے کہا کہ جنرل سلیمانی کو شہید کرنے کا امریکیوں کا اقدام انتہائی گھناؤنا اور دہشت گردانہ ہے جس کی پوری دنیا میں مذمت کی جا رہی ہے اسی لئے امریکی حکام اب اور بھی بے تکی باتیں کر رہے ہیں تا کہ اپنے غیر انسانی اقدام پر پردہ ڈال سکیں ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیج پر دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے جوابی کارروائی کی تو ایران کے باون مقامات اور تنصیبات پر حملہ کیا جائے –

ٹرمپ کا یہ دھمکی آمیز بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے سولہ ملکوں کے ذریعے ایران کو پیغام بھجوا کر یہ درخواست کی ہے کہ اگر تہران کو بدلہ لینا ہی ہے تو امریکا کی کسی ایک ہی شخصیت کو نشانہ بنائے ۔ یعنی جس طرح کا حملہ امریکا نے کیا تھا ایران بھی اسی سطح کا جواب دے – مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکام میں اس وقت ایران کی انتقامی کارروائی سے سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button