ایرانمشرق وسطی

بریکنگ نیوز، ایران نے کی ایٹمی معاہدے کی ساری محدودیتیں ختم

حکومت ایران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایٹمی معاہدے میں ذکر اپنی آخری محدودیت کو یعنی سینٹریفیوج مشینوں کی تعداد کی محدودیت کو ختم کر رہا ہے۔ اس طرح سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو اب کسی بھی طرح کی محدویت کا سامنا نہيں رہے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ایران کا ایٹمی پروگرام اپنی ٹکنالوجی کی ضرورتوں کے مطابق آگے بڑھتا رہے گا اور ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان ماضی کی طرح تعاون جاری رہے گا۔

حکومت ایران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی معاہدے سے فائدہ اٹھانے کی صورت میں ایران ایٹمی سمجھوتے کے اپنے وعدوں کی جانب واپس ہونے کو تیار ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے ایٹمی توانائی کے ادارے کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس تناظر میں صدر ممالک کی ہماہنگي سے ضروری اقدامات انجام دے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button