امام خامنہ ایایرانبحرینمثالی شخصیاتمشرق وسطی

بحرینی حکوت کے تازہ ظالمانہ اقدام پر رہبر انقلاب اسلامی کا سخت موقف

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے دو انقلابی نوجوانوں کی شہادت پر اپنے ردعمل میں فرمایا ہے کہ ظلم باقی نہیں رہے گا اور اقوام قیام عدل کی تحریک میں کامیاب ہو کے رہیں گی۔

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں دو بحرینی نوجوانوں کو پھانسی دے کر شہید کیے جانے پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے عربی ٹوئیٹر پیج پر جاری کیے جانے والے ایک پوسٹر میں شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اس پوسٹر میں شہید کیے جانے والے بحرینی نوجوانوں کی تصاویر کے ساتھ عربی زبان میں رہبر انقلاب اسلامی کا یہ جملہ تحریر ہے جس میں آپ نے فرمایا ہے کہ ظلم و جبر پائیدار نہیں رہے گا اور انصاف کی طلبگار قوموں کا عزم ہی کامیاب ہو گا۔

رہبر انقلاب اسلامی، اس سے پہلے بھی آل خلیفہ حکومت کے مجرمانہ اقدام کی مذمت میں سخت بیان دیتے رہے ہیں۔ بحرینی حکومت نے بے بنیاد الزامات عائد کر کے بحرین کے دو نوجوانوں منجملہ چوبیس سالہ احمد عیسی الملالی اور پچّیس سالہ علی محمد العرب کو سنیچر کے روز پھانسی دے کر شہید کر دیا تھا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، اس سے پہلے بھی بارہا آل خلیفہ حکومت کے مجرمانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے رہے ہیں-

رہبر انقلاب اسلامی کے سیاسی مشیر اور اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبرولایتی نے بحرین کے دو بے گناہ نوجوانوں کو شہید کرنے کے آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی حکومت نے یہ دہشت گردانہ اقدام علاقے کی رجعت پسند حکومتوں اور علاقے سے باہر کے اپنے اتحادیوں کے اشارے پر انجام دیا ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد اداروں نے بھی ان پھانسیوں کو غیر منصفانہ اور سیاسی قرار دیا ہے-

سیاسی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ وہ بحرینی عوام کو کچل کر اور انہیں طرح طرح کی ایذا رسانیوں ، قید و بند، پھانسی پر چڑھاکے نیز رعب و وحشت پھیلا کر انہیں اپنے بنیادی قانونی اور جائز حقوق تک رسائی سے محروم کر دے۔

اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ بحرینی حکومت کا دہشت گردانہ اقدام انہی کوششوں کا تسلسل ہے جو علاقے میں بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی استقامت اور سعودی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کے مقابلے میں یمن کے نہتے عوام کی استقامت جیسے استقامتی محاذ کے طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے کے لئے انجام دی جا رہی ہیں-

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کو بین الاقوامی برادری اور اسلامی ملکوں سے توقع ہے کہ وہ اس طرح کے وحشیانہ جرائم کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کریں گے اور ان جرائم کے ذمہ داروں پر مقدمہ چلانے کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر اور ظالم حکومت کوشش کر رہی ہے کہ وہ بحرینی عوام کی اسلامی بیداری کی تحریک کو کچل دے لیکن شہیدوں کا خون بحرین میں اسلامی بیداری کی تحریک کے درخت کی آبیاری کرے گا اور یہ تحریک بہرحال کامیاب ہو گی-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button