
سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک کارروائی کے دوران داعش دہشت گرد تنظیم کے ایک خطرناک کمانڈر کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے اس کارروائی میں داعش کے اہم اور خطرناک کمانڈر سیف فیصل المکنی کو ہلاک کردیا ہے۔ المکنی عراق میں دہشت گردی کے سنگين جرائم میں ملوث رہا ہے اور عراقی سکیورٹی فورسز اس کا 2016 سے پیچھا کررہی تھی۔