بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین اور بھارت کے فوجیوں کے مابین ہونے والی چھڑپ میں 20 بھارتی فوجی جبکہ 5 چينی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل چینی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران کرنل سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ میں چینی اور بھارتی فوج کے مابین ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے جس کے بعد ایل اے سی کی گیلوان وادی میں بھارت اور چینی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 2 جوان ہلاک ہوئے جب کہ بعدازاں بھارتی نیوز چینل نے بتایا کہ کشیدگی میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 20 ہوچکی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کشیدہ صورت حال کے بعد بھارت اور چین کے فوجی حکام کے درمیان صورتحال معمول پر لانے کے لیے مذاکرات بھی جاری ہیں۔
بھارتی فوج نے جھڑپوں میں اپنے کرنل اور دو سپاہیوں کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق کی تھی جس کے مطابق ہلاک ہونے والا کرنل سنتوش بابو 16 بہار رجمنٹ کا کمانڈنگ آفیسر تھا۔
انڈیا ٹی وی کی جانب سے 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر سامنے آنے سے قبل برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فوج کے ذرائع کے مطابق بھارت کے 34 سے زائد فوجی لاپتا ہیں۔ ان لاپتہ ہونے والے فوجیوں کے زندہ یا مردہ ہونے کی حتمی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تھیں۔
ادھر چین کے اخبار گلوبل ٹائمز کے انگریزی ایڈیش کے ایڈیٹر ہو ژی جن نے تصدیق کی ہے کہ اس تصادم میں چین کو بھی نقصان اٹھانا پڑا ہے اس تصادم میں چین کے 5 فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔