
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضائی نے بھارت میں مسلمان خواتین اور بچوں کو زندہ دفنانے اور نہتے مسلمانوں پر بہیمانہ اور وحشیانہ جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی حکومت نے صہیونیوں کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی تو اسے سیاہ دن دیکھنا پڑیں گے۔