عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، بحرین اور عرب امارات کی حکومتیں خائن، آلہ کار اور دشمنوں سے وابستہ ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصا راللہ کے سیکریٹری جنرل عبدالملک الحوثی نے علاقے میں سعودی عرب اور عرب امارات کے خطرے کی جانب متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل، سعودی عرب، بحرین اور عرب امارات کے خزانے کو صیہونیوں کیلئے استعمال کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے آلہ کار حکمرانوں کی اسرائیل کے ساتھ در پردہ اور خفیہ روابط اب آشکارا ہو گئے ہیں اور یہ ممالک صلح کی باتیں کر رہے ہیں جبکہ وہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں میں برابر کے شریک ہیں۔
انصا راللہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، بحرین اور عرب امارات اب پستی کی اس حد تک پہنچ گئے ہیں کہ وہ امریکہ کو رقم دے کر علاقے میں اپنے منصوبوں پر عمل در آمد کرا رہے ہیں۔