فلسطینمشرق وسطی

تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی تک صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی

انتفاضہ فلسطین کی حمایت سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے مستقل سیکرٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونیوں کی شدید ترین جارحیتوں کے باوجود فلسطین کے تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی تک استقامت و جدوجہد جاری رہے گی۔

انتفاضہ فلسطین کی حمایت سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے مستقل سیکرٹریٹ مجلس شورائے اسلامی نے ایک بیان میں مسجدالاقصی کو جارحیت کا نشانہ بنانے سے متعلق غاصب صیہونی حکومت کے تازہ ترین اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔اس بیان میں تمام اسلامی ملکوں کی پارلیمانوں اور یونسکو سمیت تمام بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کو فوری طور پر بند کرائیں اور مسجدالاقصی کو جارحیت کو نشانہ بنانے کے صیہونی حکومت کے اقدام کی مذمت کریں۔اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ عالم اسلام ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ ناجائز و غاصب صیہونی حکومت مسجدالاقصی اور بیت المقدس کو جو مسلمانوں کی ریڈلائن ہیں عبور کر سکیں۔اس بیان میں اس بات پر بھی تاکید کی گئی ہے کہ بلاشبہہ فلسطینی قوم، ماضی سے کہیں زیادہ مستحکم طریقے سے واپسی مارچ کا سلسلہ جاری اور سینچری ڈیل کی مخالفت نیز مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے کے لئے غاصب صیہونیوں کے تمام سازشی منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔قدس کمیٹی نے بھی ایک بیان میں صیہونیوں کے ہاتھوں مسجدالاقصی کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔قدسنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کمیٹی نے مقبوضہ علاقوں سے باہر فلسطینیوں کی ایک نشست میں تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت کو اس بات کا کوئی حق نہیں، اور وہ ایسا کر بھی نہیں سکتی کہ زبردستی اور دھونس دھمکی کے سہارے مسجدالاقصی کو قبضانے کے لئے اپنے اقدامات جاری رکھ سکے۔قدس کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت، مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل کر اگر مسجدالاقصی کو قبضانے کی کوشش کرے گی تو وہ اپنا وجود ہی بآسانی کھو بیٹھے گی۔قدس کمیٹی نے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں عیدالضحی کے موقع پر مسجدالاقصی سمیت مسلمانوں کے تمام مقدس مقامات کی بےحرمتی کئے جانے کی شدید مذمت کی اور اس سلسلے میں علاقے کے مسلم اور عرب ملکوں کی خاموشی کو شرمناک قرار دیا۔غاصب صیہونی، گذشتہ اتوار کے روز صبح سے ہی مسجدالاقصی کو جارحیت کا نشانہ بنا کر مسلمانوں کو اس مسجد میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ وہاں نماز عید الاضحی قائم نہ ہو سکے مگر مسلمانوں کے جم غفیر نے ان کی اس سازش کو خاک میں ملا دیا۔مسجدالاقصی کو ایسی حالت میں جارحیت کا نشانہ بنایا گیا کہ وہاں ایک لاکھ سے زائد مسلمان نماز عید ادا کرنے پہنچے تھے۔غاصب صیہونی جب مسجدالاقصی میں داخل نہیں ہو سکے تو صیہونی فوجیوں نے صوتی دھماکے کئے اور آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے اس اجتماع کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے اس جارحانہ اقدام کے نتیجے میں مسجد میں موجود مسلمانوں کا دم گھٹنے لگا اور کافی لوگ متاثر ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button