عربمشرق وسطییمن

جارح سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کا حملہ

 

یمنی فوج کے توپخانے اور ڈرون یونٹوں نے مغربی ساحل پر واقع جارح سعودی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے توپخانے اور ڈرون یونٹوں نے یمن کے مغربی ساحل پر واقع سولہ کلومیٹر نامی علاقے میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کر کے بہت سے جارح سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اس سے پہلے  خبروں میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شمالی صوبے صعدہ کے شہر کتاف میں ایک کار پر بمباری کر کے کم سے کم چھے عام شہریوں کو شہید اور زخمی کر دیا

جارح سعودی جنگی طیاروں نے پیر اورمنگل کی درمیانی شب بھی یمن کے دارالحکومت صنعا کے نہم علاقے پر بمباری کی

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار بےگناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button