genel

دفاعی توانائیوں پر کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر کسی سے کو‍ ئی بات نہیں کی جائےگی

وزیرخارجہ ڈاکٹرمحمد جواد ظریف نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اپنی میزائلی صلاحیتوں پر زور دیا ہے کہا کہ ایران کی دفاعی توانائیوں اور صلاحیتوں پرکسی سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی – انہوں نے بدھ کو نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ جو ممالک ایران کی دفاعی توانائیوں کے بارے میں سوال کھڑے کررہے ہیں یہ وہی ہیں جنھوں نے مغربی ایشیا میں اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کے انبار لگا دئےہیں اور علاقے میں بدامنی کے ذمہ دار ہیں –

وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کی دفاعی پالیسی دفاعی ماہیت کی حامل ہے ، کوئی بھی ملک ایران جیسے آزاد و خود مختار اور مقتدر ملک سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ دفاعی توانائیوں سے دستبردار ہوجائے  –

انہوں نے ایران کے میزائلی پروگرام کے بارے میں امریکا کے حالیہ اقدامات اور بیانات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ  خود امریکیوں نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس میں ایران کے میزائلی پروگرام اور تجربات پر کوئی بندش نہیں لگائی گئی ہے-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button