ایرانمشرق وسطی

جنرل قاسم سلیمانی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موکب اربعین لگانے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے ایک پیغام ميں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ماہ کے لئے موکب اربعین لگانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے ایک پیغام ميں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ماہ کے لئے موکب اربعین لگانے کا اعلان کیا ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایرانی عوام نے ہمیشہ سخت ترین شرائط ، آزمائشات اور مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔ جنرل قاسم سلیمانی نےکہا کہ ایرانی قوم نے باہمی اتحاد، یکجہتی، صبر و شکیبائی استقامت اور ایمان کے ساتھ ہر مشکل سے کامیابی اور سرافرازی کے ساتھ عبور کیا ہے۔

جنرل قاسم سلیمانی نے حالیہ بارشوں کو اللہ تعالی کی بیشمار نعمت قراردیتے ہوئے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے بعض صوبوں ميں سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی حکومت، مسلح افواج ، رضاکار فورس ، ہلال احمر اور قوم کا ہر شخص سیلاب سے متاثرہ افراد کو مدد بہم پہنچانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی میں مشغول تمام افراد کے ہاتھوں کومیں بوسہ دیتا ہوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کا سلسلہ جاری ہے ۔

جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ صوبہ لرستان اور خوزستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی سہولیات کے لئے اربعین کے موقع پر موکب لگانے والے تمام اداروں سے استفادہ کیا جائےگا اور متاثرہ علاقوں ميں ایک ماہ تک موکب اربعین لگائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button