لبنانمشرق وسطی

حزب اللہ لبنان کی عرب سربراہان کی فیصلوں پر شدید تنقید

حزب اللہ لبنان نے تیونس میں عرب سربراہی اجلاس میں لبنان کے صدر میشل عون کے مؤقف کی تعریف اور تجلیل کرتے ہوئے عرب سربراہان کے اعلامیہ پر شدید تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے تیونس میں عرب سربراہی اجلاس میں لبنان کے صدر میشل عون کے مؤقف کی تعریف اور تجلیل کرتے ہوئے عرب سربراہان کے اعلامیہ پر شدید تنقید کی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے لبنانی صدر میشل عون کے لبنان ، فلسطین اور جولان کے بارے میں خطاب کی تعریف کی ۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں تیونس میں عرب سربراہان کی طرف سے مسئلہ فلسطین کے بارے میں ٹھوس اقدام نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب رہنما آج بھی امریکہ اور اسرائیل کے چنگل میں گرفتار ہیں جبکہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کو بحال کرنے کے سلسلے میں سراپا احتجاج بنے ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button