ایرانمشرق وسطی

خلیج فارس میں دولت لوٹنے کا زمانہ ختم ہوگیا، کمانڈ ایرانی بحریہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے علاقے سے باہر کی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس میں جولانی اور مکارانہ طریقے سے قوت کے اظہار کا دور ختم ہوچکا ہے اور دشمنوں کو چاہئے کہ وہ جتنی جلدی ہوسکے علاقے سے نکل جائیں۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حسین خانزادی نے کیش میں پوری دنیا کی بحریہ کے جوانوں کی شرکت سے ہونے والے انٹرنیشنل ڈیپتھ کمپٹیشن کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، برطانیہ، صیہونی حکومت اور ان کے اتحادیوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ بحری اسلامی استقامتی محاذ تیار ہو رہا ہے اور علاقے کی دولت اور سرمائے کو لوٹنے کا دور اب ختم ہوچکا ہے۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے علاقے میں امن و صلح کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سمندر ی علاقوں میں اجتماعی سیکورٹی اور امن کے لئے دوستی، تعاون، باہمی افہام و تفہیم اور قریبی تعلقات کی ضرورت ہے اور یہ وہ حقیقت ہے جسے بعض سامراجی طاقتیں سمجھنے سے قاصر ہیں۔ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے انٹرنیشنل ڈیپتھ کمپٹیشن کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جس میں دنیا کے چار براعظموں کے بہت سے ملکوں نے حصہ لیا کہا کہ دشمنوں کی ناکام کوششوں سے ہٹ کر دنیا بھر کی ملیٹری ڈیپتھ ٹیموں نے انتہائی شاندار کارناموں کا مظاہرہ کیا۔انٹرنیشنل ڈیپتھ کمپٹیشن چار اگست سے چودہ اگست تک ایران کے جنوبی جزیرے کیش میں منعقدہوا۔ اس مقابلے میں روس چین اور ایران نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button