اسلامایرانمشرق وسطی

دشمن کی ثقافتی یلغار کا مقابلہ کرنے پر خطیب جمعہ کی تاکید

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ دشمن اس وقت پوری قوت کے ساتھ حملہ آور ہے اس لئے عوام اور حکام کو چاہئے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے کئے جانے والے حملوں کا پوری ہوشیاری کے ساتھ مقابلہ کریں۔

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں ملکی توانائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکام کو چاہئے کہ وہ صحیح اور دقیق منصوبہ بندی کے ذریعے معاشی مسائل کو حل کریں-

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ دشمن نے آج سائبر اسپیس اور سوشل میڈیا کے ذریعے عقائد کو خراب کرنے اور مذہبی اعتقادات کو نشانہ بنانے کے لئے ہمہ جانبہ جنگ چھیڑ رکھی ہے- اس لئے عوام اور حکام دونوں کو پوری ہوشیاری کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا ہو گا-

تہران کے خطیب جمعہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسیویں سالگرہ کی آمد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور شہدا کے مشن سے وفاداری کے اظہار اور رہبر انقلاب اسلامی سے تجدید عہد کے لئے گیارہ فروری کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے دن نکالی جانے والی ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کریں-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button