مشرق وسطییمن

یمن میں یوم شہدا کی مناسبت سے ریلیاں

یمن میں یوم شہدا کی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں میں عوام نے ریلیاں نکال کر امریکا کی تسلط پسندی کے خلاف شدید نعرے لگائے اور دشمنوں کے مقابلے میں استقامت پر تاکید کی۔

یمنی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ یوم شہدا کی مناسبت سے شمالی صوبے صعدہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں یمنی شہریوں نے بڑی بڑی ریلیاں نکال کر تسلط پسند اورجارح طاقتوں کے مقابلے میں استقامت اور پامردی پر زور دیا-

یمن میں نکالی گئی ریلیوں کا نعرہ، شہدا کے ساتھ وفادادی کے لئے جنگی محاذوں کی جانب چلو، رکھا گیا تھا۔

ریلیوں کے شرکا نے شہدا کے مشن اور ان کے راستوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ دشمنوں کے مقابلے میں ہرگز گھٹنے نہیں ٹیکیں گے-

یمنی مظاہرین، اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ علاقے میں امریکا کی تسلط پسندی اور اس کی پالیسیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا- ریلیوں کے شرکا کے ہاتھوں میں شہیدوں کی بھی تصاویر تھیں-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button