امام خامنہ ایایرانعراقمثالی شخصیاتمشرق وسطی

رہبر انقلاب اسلامی کے نام آیت اللہ العظمی سیستانی کا تعزیتی پیغام

عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تعزیت پیش کی ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے تعزیتی پیغام میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے آیا ہے کہ عراق میں داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ کے برسوں میں آپ کے کم نظیر کردار اور انتھک جدو جہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
آیت اللہ العظمی سیستانی کے تعزیتی پیغام میں سردار عالی قدر جناب حاج قاسم سلیمانی رحمت اللہ علیہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی، شہید کے پسماندگان، تمام ملت ایران بالخصوص کرمان کے عوام کے لئے صبر جمیل اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button