ایراندنیامشرق وسطییورپ

ٹرمپ کی اہمیت جنرل سلیمانی کی جوتیوں کے برابر بھی نہیں: حسن نصراللہ

جنوبی بیروت میں جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی یاد میں منعقدہ ایک بڑے تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ دشمن زیادہ سے زیادہ جو کام کرسکتا ہے وہ ہمیں قتل کرسکتا ہے جبکہ ہمارا بہترین مقصد شہادت ہے ۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا سر، جنرل قاسم سلیمانی کی جوتیوں کے برابر بھی نہیں، جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام لینا ہمارا کام ہے اور ہم ان کا منصفانہ قصاص لے کر رہیں گے اور خطے سے امریکہ کو نکال باہر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری استقامت کو محدود کرنے کی امریکی کوششیں بے نتیجہ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ ایران کے خلاف جنگ ناکوں چنے چبانے کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button