مشرق وسطییمن

سعودی فوجی ٹھکانے پر میزائلی حملہ

سعودی عرب کی جانب سے یمن پر حملے اور یمنیوں کے محاصرے کے خلاف یمن کی فوج اور عوامی رد عمل اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے زلزال-1 نامی میزائل سے نجران میں واقع سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔

ادھر یمنی فورسز نے صوبہ حجہ کے علاقہ مثلث عاہم میں بھی ایک فوجی کارروائی کے دوران سعودی عرب کے کرائے کے متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الحدیدہ میں سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button