افغانستانایشیاپاکستان

افغانستان میں قیام امن

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات افغان مفاہمتی عمل پر ہونے والی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کاوشیں جاری رکھے گا، افغانستان میں قیام امن کے لئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت، افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

واضح رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کاخطے کا پانچواں دورہ ہے جب کہ امریکی وفد میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، دفاع اینڈ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نمائندے شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button