شامعربمشرق وسطی

سعودی فوج کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں الخوبہ میں سعودی فوج کے ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

 المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق اندرون ملک تیار کردہ زلزال میزائلوں نے  الخوبہ کے علاقے جبل دود میں قائم سعودی فوجی اڈوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔
ادھر یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سعودی اتحاد نے مسلسل تیسرے روز بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی شہر الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔
بریگیڈیئر یحی سریع نے کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر انتالیس بار حملے کیے۔
اسٹاک ہوم میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والے مذاکرات میں یمن کے مغربی ساحلی شہر الحدیدہ میں جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا لیکن سعودی اتحاد مسلسل اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button