ایشیاپاکستان

سعودی ولیعہد کا دورہ پاکستان اور عوامی جذبات سے کھلواڑ!!!

جہاں پاکستانی حکام سے لے کر فوج تک ان کی خدمت کے لئے آمادہ ہے۔ سعودی ولیعہد کے پاکستان دورے کو کامیاب بنانے کے لئے پاکستانی میڈیا بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ پاکستانی میڈیا میں دورے کے اعلان کے وقت سے ہی خبروں اور مقالوں کا سلسلہ جاری ہے، کبھی دورے کی تیاری کے حوالے سے خبریں شائع ہو رہی ہیں تو کبھی ممکنہ معاہدوں پر تبصرے ہو رہے ہیں اور سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے لیکن پاکستانی اخبار امت نے ایک مقالہ شائع کرکے پاکستانی قوم کو بیدار کرنے کی کوشش کی ہے۔اخبار اتنے وسیع پیمانے پر ہونے والے اخراجات اور پاکستانی قوم کی زبوں حالی پر تبصرہ کرتا ہے۔ پاکستانی حلقے میں سعودی ولیعہد کے دورہ پاکستان پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کو جنگ یمن میں جھونکنے کی کوشش ہو رہی ہے تاہم پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس کو مسترد کر دیا ۔بہرحال پاکستانی قوم بیدار ہے اور اس حکومت کے کسی ایسے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرے گی جو اس کی شناخت اور قومیت پر سوالیہ نشانہ لگائے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button