ایرانمشرق وسطی

ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی تعاون پر تاکید

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے تجارتی اور سرحدی روابط کو مضبوط بنانے اوران شعبوں میں گفتگو پر زور دیتے ہوئےدونوں ممالک کے سرحدی صوبوں کے درمیان تعاون کے فروغ اور ان علاقوں میں رکاوٹوں کو دور کرنے پر تاکید کی.

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے اپنے کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کے موقع پربلوچستان کے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں بلوچستان کے اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو نے ایران و پاکستان کے مابین باہمی تعاون کی کیپیسٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایران کی تجارت اور صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہئیے۔

اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تاکید کی گئی۔

ایران کے سفیر اور بلوچستان کے اسپیکر نے زمینی اور فضائی نقل و حمل اور ریلوے کے شعبوں سمیت مسافروں کی سہولیات کے لئے سرحدی کمیٹی کی منظور شدہ سفارشات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button