افریقہ

سوڈان؛ فیکٹری میں خوفناک دھماکہ،اٹھارہ ہندوستانی شہریوں سمیت تیئیس افراد لقمہ اجل

ہندوستانی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے خرطوم میں ایک فیکٹری میں ہوئے دھماکے میں اٹھارہ ہندوستانی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں اٹھارہ ہندوستانی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں –

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر اس حادثے میں تیئیس افراد ہلاک اور ایک سو تیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں –

بتایا جاتا ہے کہ چینی مٹی کی فیکٹری میں دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک ایندھن ٹینکرگیس ان لوڈ کررہا تھا ۔ سینٹرل کمیٹی آف سوڈان ڈاکٹرس نے زخمیوں کی مدد کے لئے سوشل میڈیا پر اپیل کی ہے –

خرطوم کے پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ زخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے – دھماکے سے فضا میں دھوئیں ہی دھوئیں نظر آرہے ہیں اور آگ کے شعلے بلند ہوگئے جس سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button