عراقمشرق وسطی

نیا عراقی وزیراعظم نامزد کرنے کی درخواست

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد ا لحلبوسی نے صدر برہم صالح کے نام ایک خط ارسال کرکے وزارت عظمی کے عہدے سے عادل عبدالمہدی کے استعفے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نئے وزیراعظم کا نام پیش کریں – واضح رہے کہ عراقی عوام نے گذشتہ یکم اکتوبر سے ایک ہفتے تک بدعنوانی ، بے روزگاری اور رفاہی مسائل کی ابترصورتحال کے خلاف بغداد اور بعض دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئےتھے – اس کے بعد پچیس اکتوبر سے ان مظاہروں کی دوسری لہر شروع ہوئی جو بدستور جاری ہے – عوامی مظاہروں کا دائرہ وسیع ہونے اور شدت اختیار کرجانے کے بعد وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے اپنا استعفا دے دیا اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی ان کا استعفا منظور کرلیا – عراق کے آئین کے مطابق وزیراعظم کے استعفے کے بعد صدر کو پندرہ روز کے اندر اندر نئے وزیراعظم کا نام پارلیمنٹ میں پیش کرنا ہوتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button