شاممشرق وسطی

شامی فوج ام الکیف علاقے میں داخل

شام کی فوج صوبہ حسکہ کے ام الکیف علاقے میں داخل ہوگئی ہے۔

پارس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شام کے فوجی جب ام الکیف میں داخل ہوئے تو وہاں کے باشندوں نے فوجیوں کا پرتپاک استقبال کیا ۔شامی فوج شامی کردوں اور حکومت شام کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے تحت ام الکیف میں داخل ہوئی ہے۔شمالی شام پر ترک فوج کے حملے کے بعد شام کی ڈیموکریٹک فورس نے حکومت شام سے اپیل کی کہ وہ شمالی شام کے علاقوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لے اور ترکی کے حملوں کے مقابلے میں ان کی حفاظت کرے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button