افغانستانایشیا

صوبہ تخار کا ضلع درقد طالبان کے قبضے سے آزاد

شمالی افغانستان کے صوبہ تخار کا ضلع درقد طالبان کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے ۔

افغانستان کی آوا نیوز ایجنسی کے مطابق افغان وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی فوج اور سیکوٹی فورس نے جمعے کو صوبہ تخار کے ضلع درقد کو طالبان کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن دو ہفتہ قبل شروع کیا گیا تھا ۔ اس بیان کے مطابق صوبہ تخار کے علاقے درقد کو آزاد کرانے کے آپریشن میں پچاس طالبان ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔افغان وزارت دفاع کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں افغان فوج اور سیکورٹی فورس کے کتنے افراد مارے گئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button