شاممشرق وسطی

شامی فوج نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا

شامی فوج نے شمالی صوبے حماہ میں دہشتگرد گروہ جبہت النصرہ کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کم سے کم سو دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

روسیہ الیوم کی رپورٹ کے مطابق ساڑھے چارسو کے قریب دہشتگردوں نے صوبے حماہ کے شمال مغربی علاقے کفر نبودہ میں شامی فوج پر حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں دہشتگردوں کے تین ٹینک، دو اینٹی ایئر کرافٹ اور کئی بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔واضح رہے کہ شام کی فوج نے دہشتگردوں کو پسپا کرتے ہوئے آٹھ مئی کو اہم اسٹرٹیجک علاقے کفر نبودہ کا کنٹرول حاصل کیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ کے آغاز سے ، صوبہ ادلب اور شمال مغربی حماہ میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں تیز ہوگئیں ہیں۔شامی فوج نے اس عرصے کے دوران ادلب اور حماہ میں دہشت گردوں کے خلاف قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button