دنیا

یوم القدس اسلام محمدی اورامریکی اسلام میں فرق کو ظاہر کرنے کا دن

جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس مظلوم عوام کی ظالم کے خلاف جدوجہد اور خالص اسلام محمدی(ص) اور امریکی اسلام میں فرق کو ظاہر کرنے کا دن ہے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنما رضا مہدی نے کراچی میں عزاداران امام علیؑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج لشکر سفیانی امریکا کے پرچم تلے جمع ہو رہا ہے، امریکا، اسرائیل اور آلِ سعود کے گٹھ جوڑ سے بننے والا اتحاد دراصل اس دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد اسرائیل کو تحفظ دینے کیلئے بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس مظلوم عوام کی ظالم کے خلاف جدوجہد اور خالص اسلام محمدی(ص) اور امریکی اسلام میں فرق کو ظاہر کرنے کا دن ہے۔ یوم القدس اسلام کا دن ہے جس نے حق و باطل کے فرق کو واضح کردیا ہے، لہذٰا ہر سال کی طرح اس سال بھی عوام جمعۃ الوداع کے موقع پرنکالی جانے والی یومِ القدس کی ریلیوں میں شریک ہوکر یہ ثابت کر دیں کہ ہم ہمیشہ ظلم کے خلاف اپنی صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button