شامعراقمشرق وسطی

شام و عراق میں داعش کو امریکہ کی حمایت

امریکہ، عراق و شام میں بڑے پیمانے پر داعش دہشتگردوں کی حمایت کر رہا ہے۔

روسی نیوز ایجنسی اسپوٹینک کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں الفتح اتحاد کی رکن سہام الموسوی نے بغداد الیوم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، مختلف سطح پر داعش دہشتگرد گروہ کی حمایت کررہا ہے۔ عراقی پارلیمنٹ کی اس رکن نے مزید کہا کہ امریکہ، داعش دہشتگردوں کو مسلح کر کے، انھیں ٹریننگ دے کر، انھیں طیاروں کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل اور ان کی کارروائیوں کی حمایت کر کے ان کی مدد و پشتپناہی کر رہا ہے۔
سہام الموسوی نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کا نیا اجلاس شروع ہوتے ہی قانون منظور کر کے پورے ملک سے غیر ملکی فوجیوں خاص طور سے امریکی فوجیوں کو باہر نکالنے کے لئے اقدام کریں گے۔ عراق میں داعش دہشتگردوں کی ناکامی کے باوجود ابھی اس گروہ کے کچھ دہشتگرد عراق کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں اور وقوتا فوقتا دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button