ایرانمشرق وسطی

ایٹمی معاہدے پر علمدرآمد کی سطح میں کمی کا آغاز

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر مملکت کے فرمان کے مطابق ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کے تیسرے مرحلے آغاز کردیا گیا ہے۔

ہفتے کی صبح تہران میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان نے کہا کہ صدر مملکت کے احکامات کی روشنی میں یہ ادارہ ایٹمی معاہدے کی بندشوں کو خاطر میں لا‏ئے بغیر فنی ضروریات کے مطابق، سائنسی اور تحقیقی سرگرمیوں کا آغاز اور میں ان میں سرعت پیدا کرے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک ایران کے ایٹمی پروگرام کی شفافیت کا تعلق ہے کہ یہ سلسلہ ماضی کی طرح جاری رہے گا اور ایٹمی تنصیابات تک عالمی معائنہ کاروں کی رسائی محدود نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلہ میں انجام پانے والی تحقیق اور ترقی کے نتیجے ہمیں ایک ملین سیپریٹو ورک یونٹ تک رسائی میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔
ایران کے محمکہ ایٹمی توانائی کے ترجمان نے بتایا کہ ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح کمی کی غرض سے چار اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور پہلا اقدام ایٹمی معاہدے کے انتالیسیوں شق سے تعلق رکھا ہے جو یورینیم افزدوہ بنانے والے آلات، جدید ترین سینیٹری فیوجز کی تیاری و تحقیق اور ایٹمی فضلے کے بارے ہے۔
بہروز کمالوندی نے کہا کہ ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کو بتا دیا گیا ہے کہ آج کے بعد سے ایران کے ایٹمی ذخائر میں ریسرچ کے نتیجے میں تیار ہونے والی پروڈکٹ کا بھی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے آئی آر سکس سینٹری فیوجز میں گیس انجکشن کا آغاز کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ قدم گیارہ سال کے بعد اٹھانا جانا تھا مگر فریق مقابل کی عہد شکنی کی وجہ سے ہم نے گزشتہ روز اس کا کام کا آغاز کردیا ہے۔
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان نے کہا کہ بیس آئی آر فور سینٹری فیوجز مشینوں کی چین بھی قائم کردی گئی ہے اور اس میں گیس بھری جاچکی ہے کہ حالانکہ ایٹمی معاہدے کے ضمیمے کی شق پینتس کے تحت، یہ کام گیارہوں سال کے آغاز میں انجام پانا تھا۔
انہوں نے کہاکہ بیس، آئی آر سکس، سینٹری فیوجز کی چین بھی جمعے سے قائم کردی گئی ہے اس نے اپنا کام شروع کردیا ہے جبکہ تیس آئی آر سکس سینٹری فیوجز کی دوسری چین کا قیام ہمارے اگلے پروگرام میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button