شاممشرق وسطی

شام کے علاقے دیرالزور پر امریکہ کا حملہ

العالم کی رپورٹ کے مطابق دیرالزور کے العمر تیل کی تنصیبات میں تعینات امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں نے کل رات شام اور عراق کے سرحدی علاقوں میں فوجی مراکز پر میزائل اور توپوں کے گولوں سے حملہ کیا۔ ابھی تک ان حملوں سے ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

لبنان کے ٹیلی ویژن چینل المیادین نے بھی رپورٹ دی ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے القائم پر پروازیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نےجمعرات کو عراق کے صوبوں صلاح الدین، بابل، بصره، کربلا اور واسط میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کےکئی مراکز پر حملہ کیا جس میں کئی عراقی شہید و زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button