عراقمشرق وسطی

حشدالشعبی پر امریکہ کے حملے عراق کی قومی حاکمیت کے خلاف ہیں

سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد الحلبوسی نے حشد الشعبی اور کربلا کے ايئر پورٹ پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا ايئر پورٹ اور حشدالشعبی پر امریکہ کے حملے عراق کی قومی حاکمیت کے خلاف ہیں۔ حلبوسی نے کہا کہ حشد الشعبی در حقیقت عراقی فوج کا حصہ ہے اور اس پر امریکی حملے عراق کی قومی حاکمیت کے بالکل خۂاف ہیں، عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ کربلا کے زیر تعمیر ايئر پورٹ پر بھی امریکی حملہ عراق کی حاکمیت کے خلاف ہے۔ امریکہ عراق میں بین الاقوامی اور عراقی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔ حلبوسی نے کہا کہ عراقی حکومت کو امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر اواز اٹھانی چاہیے اور ایسے اقدامات کی روک تھام کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button