ایشیاپاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،3اہلکار ہلاک

پاکستان کے علاقےشمالی وزیرستان اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں میں 3اہلکار اور 5 زخمی ہو گئے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک میں مبینہ شدت پسندوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس میں3 سکیورٹی اہلکارہلاک اورایک زخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق حملہ ملکان پوسٹ پر ہوا ہے جہاں نامعلوم سمت سے فائرنگ کی گئی۔

دوسری جانب پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پشین کے قریب کلی ملیزئی پل روڈ پر سیکورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل پرنصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے، لیویز فورس پشین نےعلاقے میں پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button