دنیا

شمالی کوریا نے پھر میزائل داغ دئے

میڈیا رپورٹوں کے مطابق شمالی کوریا نے ایک بار پھر جدید ترین میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی یون ھاپ کے مطابق امریکی انٹیلی جینس ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے جمعے کی صبح مزید دو مزائل فائر کیے ہیں۔مذکورہ امریکی ذریعے نے مزید تفصیلات کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر کہا ہے کہ مذکورہ میزائل اسی سے ملتے جلتے ہیں جن کا تجربہ شمالی کوریا نے دو ہفتے قبل کیا تھا۔جنوبی کوریا کی فوج نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے جمعے کے روز کیے جانے والے میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے۔جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایسے مزید تجربات کا امکان بھی پایا جاتا ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے تاحال اپنے میزائل تجربات کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔رپورٹوں کے مطابق پچھلے دس روز کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا یہ تیسرا میزائل تجربہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button