افریقہ

سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں چار سوڈانی مظاہرین ہلاک

سوڈان کے شہر ام درمان میں سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں کم سے کم چار مظاہرین ہلاک ہوگئے۔

صوبہ خرطوم کے شہر ام درمان میں عبوری فوجی کونسل کے خلاف زبردست مظاہرہ ہوا تھا جس پر سیکورٹی فورس نے فائرنگ کردی تھی۔سوڈان کی سینٹرل ڈاکٹرز کمیٹی کے اعلان کے مطابق سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں کم سے کم چار مظاہرین ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔سوڈان پروفیشنل ایسوسی ایشن اور دیگر سیاسی جماعتوں نے کردفان صوبے میں ہونے والے مظاہروں کے دوران چار طلبہ کی ہلاکت کے خلاف، جمعرات کو ملک گیر مظاہروں کی اپیل کی تھی۔پیر کے روز شمالی صوبے کردفان کے شہر ابیض میں ہونے والے مظاہروں کے دوران پانچ افراد مارے گئے تھے جن میں چار طالب علم تھے۔یہ مظاہرے ملک میں ایندھن اور روٹی کے شدید قلت کے خلاف کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button