دنیایورپ

شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

شمالی کوریا نے ایک بار پھر اپنے ایک اور گائیڈد میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

روسی ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق پیونگ یانگ نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ یہ میزائل تجربہ، شمالی کوریا کے رہنما کی نگرانی میں کیا گیا۔ شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ میزائل تجربے کے وقت شمالی کوریا کے رہنما بھی موجود تھے۔اس سے قبل شمالی کوریا نے بدھ کی صبح کم فاصلے تک مار کرنے والے اپنے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل پر واقع جزیرہ نماہوڈو سے یہ تجربے کئے گئے۔ اسی مقام سے شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے بھی میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔ پیونگ یانگ نے یہ تجربہ امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والی فوجی مشقوں کو روکنے کے مقصد سے کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button