فلسطینمشرق وسطی

صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں

شمال مشرقی بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان یہ جھڑپیں جمعے کی شب العیسویہ ٹاون میں ہوئی۔ صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف آنسوگیس کے گولے داغے اور فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوجیوں نے کم سے کم دو فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں سے بھی متعدد فلسطینیوں کو اغوا کرلیا ہے۔اسرائیلی فوجی توسیع پسندانہ اہداف کے تحت بے بنیاد بہانوں سے فلسطینی علاقوں پر حملے اور فلسطینیوں کو اغوا کرکے لے جاتے ہیں۔فلسطینی ذرائع کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سن دو ہزار اٹھارہ کے دوران صیہونی فوجیوں نے پانچ ہزار سات سو فلسطینیوں کو اغوا کیا تھا جن میں نو سو اسی بچے اور ایک سو پچھتر خواتین شامل تھیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button