اقتصادیایرانمشرق وسطی

ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایران کی برآمدات میں اضافہ

ایرانی کسٹم کے انسانی وسائل کی ترقی اور انتظام کے ڈپٹی ڈائریکٹراحمد ذاکری نے ایران کے صوبے زنجان میں کسٹم کے جنرل منیجرز کے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ اور الوداعی تقریب میں کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایرانی برآمدات نے درآمدات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے.

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آٹھ مہینوں کے دوران ملک کی درآمدات کی شرح 55 ملین ڈالر تھی لیکن نئی رپورٹوں کے مطابق، ایرانی برآمدات کا حجم درآمدات سے زیادہ ہے.

احمد ذاکری کا کہنا تھا کہ گزشتہ آٹھ مہینوں میں ملکی برآمدات اور درآمدات کی مجموعی شرح 110 ملین ٹن تھی جو 88 ملین ٹن برآمدات اور 22 ملین ٹن درآمدات پر مبنی ہے.

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button