ایرانسائنسیمشرق وسطی

ظفر سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کیا گیا

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ظفر سیٹلائٹ جس پر ایران کی اعلی خلائی کونسل کی تجویز پر کئی سال سے کام ہو رہا تھا اتوار کو امام خمینی خلائی اسٹیشن سے خلاء میں روانہ کردیا گیا۔ ظفرسیٹلائٹ پروجیکٹ پر ایران کی مسلح افواج کے ایرو اسپیس ڈویژن سے منسلک خلائی ادارے نے عمل درآمد شروع کیا اور اسے مکمل کیا ہے۔
وزارت دفاع کی خلائی صنعت کے ترجمان سید احمد حسینی نے کہا ہے کہ ظفر سیٹلائٹ لازمی سرعت کے ساتھ مدار میں میں نہیں پہنچ سکا تاہم اسے آئندہ دوبارہ خلاء میں بھیجنے کے لئے ضروری اقدامات انجام دیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ اور سیٹلائٹ لانچر کی ڈیزاننگ اور تیاری کے تمام امور مقامی سطح پر انجام دیئے گئے ہیں۔
سید احمد حسینی کا کہنا تھا کہ ظفر سیٹلائٹ اور سیمرغ سیٹلائٹ لانچر کو خلاء میں بھیجنے سے پہلے متعدد تجربے انجام دیئے گئے تھے جو کامیاب رہے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق ظفر سیٹلائٹ کو خلاء میں بھیجنے کے تحقیقاتی اہداف کافی حد تک حاصل ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button