عراقمشرق وسطی

عراق، مخمور کے امریکی فوجی اڈے کے قریب راکٹ حملہ

عراقی ذرائع کے مطابق نامعلوم سمت سے داغے جانے والے چند راکٹ مخمور فوجی چھاونی کی دیوار کے قریب گرے جن سے ہونے والے دھماکے سے دیوار کا حصہ مکمل طور پر منہدم ہوگیا ہے۔

اس وقت عراق میں کم سے کم پانچ ہزار دہشت گرد امریکی فوجی تعینات ہیں۔

تین جنوری کو بغداد میں امریکی دہشت گرد فوج کے حملے میں ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد حکومت عراق نے امریکہ سے کہا تھا کہ وہ عراق سے اپنے فوجیوں کو باہر متنقل کرے۔ بعد ازاں عراقی پارلیمنٹ نے ایک قرار داد کے ذریعے امریکی فوجیوں کو عراق سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔عراقی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کو اپنے ملک کی فضائی حدود کے استعمال کی بابت بھی سخت خبردار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button