
اخبار العراق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی شہری عراق سے امریکی افواج کے انخلا کے سلسلے میں جمعہ کے دن کئی ملین مارچ میں شرکت کے لئے آمادہ ہورہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق عراقی شہریوں نے عراق سے امریکی فوج کے اخراج کا پختہ عزم کررکھا ہے کیونکہ امریکی فوج خطے میں دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب ہے اور وہ عراقی شہریوں کے لئے خطرے کا باعث بن گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے دن عراق کے ممتاز عالم دین مقتدی صدر کی دعوت پر کئی ملین عراقی مظاہروں میں شرکت کریں گے۔