انسانی حقوقایراندنیامشرق وسطی

امریکہ عالمی حقوق کو سبوتاژ کرنے اور جنگل راج کا خواہاں ہے: ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فرانسیسی اخبار لوموند میں شائع ہونے والے اپنے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ امریکہ کی موجودہ حکومت 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور اس طرح امریکہ کثیر جہتی کوششوں اور عالمی حقوق کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی غیر لچکدارانہ پالیسی اور زبانی جمع خرچ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت کے پاس عالمی سطح پر کوئی پالیسی نہیں ہے اور وہ آنکھ بند کرکے صرف ان پر حملے کرتی ہے جو قانون کی بالادستی کا دفاع کرتے ہیں ۔

محمد جواد ظریف نے اپنے اس مقالے میں لکھا ہے کہ ایران امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں اور پابندیوں کی زد میں ہے اور امریکہ کے پاس عالمی برادری کے مستقبل کیلئے کوئی پالیسی نہیں ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں امریکہ کی غلط پالیسی اور طرز عمل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button