عراقمشرق وسطی

عراقی ممبران پارلیمنٹ نے امریکی فوجیوں کو باہر نکالنے کے لئے مسودہ قرارداد تیار کرلیا۔

عراقی ممبران پارلیمنٹ نے واشنگٹن کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ ختم اور عراق سے امریکی فوجیوں کو باہر نکالنے کے لئے مسودہ قرارداد تیار کرلیا۔

بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے ایک سو ستّر ممبران نے اتوار کو ایک ہنگامی اجلاس میں اس قانون کے مسودے پر دستخط کر دیئے ہیں اور اس کے بعد منظوری کے لئے اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائےگا۔
اس متن قرارداد کی بنیاد پر عراقی حکومت پابند ہے کہ وہ نہاد داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد سے مدد کی درخواست نہ کرے، اور دوہزار سولہ میں انجام پانے والا بغداد واشنگٹن معاہدہ منسوخ کرنے نیز اس ملک میں بیرونی فوجیوں کی موجودگی ختم کرنے کے لئے ضروری اقدام کرے۔
بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس شروع ہوچکا ہے جس میں کارگزار وزیر اعظم عادل عبدالمہدی بھی شریک ہیں ۔
عراقی پارلیمنٹ کا یہ ہنگامی اجلاس ، ملک سے امریکی فوج کے فوری انخلا کے لئے عوام کے مطالبے کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ایران کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشدالشعبی کے نائب سربراہ جنرل ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کو شہید کرنے کے امریکی فوج کی دہشت گردانہ فضائی کارروائی کے بعد امریکی افواج کے انخلا کے لئے عراقی عوام کے مطالبات میں شدت آگئ ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button